22 فروری، 2018، 6:22 PM

ہندوستان کا بحر ہند کے جزیرے پر فوجی اڈا بنانے کا اعلان

ہندوستان کا بحر ہند کے جزیرے پر فوجی اڈا بنانے کا اعلان

ہندوستان نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بحر ہند کے جزیرے پر فوجی اڈا بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بحر ہند کے جزیرے پر فوجی اڈا بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی مدغاسکرکے جزیرہ سیشلز میں ہندوستان ، چین کی بحر ہند میں بڑھتی ہوئی طاقت کو کم کرنے کے لیے نئی بحری تنصیبا ت کی سہولت لگا رہا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افریقی ساحل سے دور سیشلز کےبحری اڈے میں فوجی اور بحری تنصیبات سمیت ایئر بیس بنانے کا بھی پلان تیار کیا گیا ہے ۔

News ID 1878918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha